پہلے تو نیتوں کی ہو تطہیر لازم
Poet: Mohammed Naseem By: Mohammed Naseem, Muscatپہلے تو نیتوں کی ہو تطہیر لازم
تجدید تعلقات کی پھر کوئی بات ہو
یہ کیا کہ تہمتوں کے ہوں پتھر بھی ہاتھ میں
اور دوستی کا پرچم رنگیں بھی ساتھ ہو
بس کہ مشکل ہے دل لگی کرنا
دل کی راتوں میں چاندنی کرنا
دل جلایا تو ہم پہ راز کھلا
کتنا مشکل ہے روشی کرنا
شب ضروری ہے چاندنی کے لیے
ہے سفر شرط ہر خوشی ے لیے
صرف سجدوں سے خدا ملتا نہیں
درد لازم ہے بندگی کے لیے
More General Poetry






