پریوں کے دیس سے آئی گڑیا ہنستی بولتی پیاری سی گڑیا
بابا کی لاڈلی پیاری گڑیا سورج صبح جگانے آئے
تارے رات کو سلانے آئے پریوں کی سہیلی پیاری گڑیا
جگنو اس کو ستائیں گڑیا کے ہاتھ نہ آئیں پھر کھلونوں ہی سے کھیلے پیاری گڑیا
تتلیاں اس کے آگے آگے گڑیا ان کے پیچھے پیچھے
جب وہ نہ پکڑی جائے پھر پھولوں ہی سے دل بہلائے گڑیا
با با گھر آئیں وہ روئے اور شکایت لگائے جگنو تتلی میرے ہاتھ نہ آئیں
پھپھو آئی گود میں اُٹھایا اور بولی جگنو جیسی تیری آنکھیں تتلی جیسی میری گڑیا
کیا کرے جگنوتتلی لیکر میری گڑیا نہ رو پھپھو کی پیاری فاطمہ گڑیا