Add Poetry

چار اپریل

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

آج ہی کا دن تھا
کسی سے بات ہوئی تھی
باتوں ہی باتوں میں
چاہت کا اظہار ہوا
دوریاں نزدیکیاں بن کر
دل میں چھانے لگیں
جیسے کسی مکین کو
مسکن کا پتہ مل گیا ہو
امنگیں بڑھنے لگیں
دل دل سے مل گیا
جینے مرنے کے
عہد و پیمان ہوئے
صدیوں کی مسافتیں
دنوں میں طے ہونے لگیں
اور پھر وہ وقت آگیا
جب پیار نے منزل پالی
آج کے دن کے خواب نے
حقیقت پالی

Rate it:
Views: 360
04 Apr, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets