چاند تاروں سے بھی پیاری آنکھیں
بڑی دِلکش ہیں تمہاری آنکھیں
جھیل کے جیسی تُمہاری آنکھیں
ہیں سمندر پہ یہ بھاری آنکھیں
ہم نے اِن میں اُتر کے دیکھا ہے
بڑی گہری ہیں تُمہاری آنکھیں
ہُوئی اعصاب پہ طاری آنکھیں
ہم نے دِل میں ہیں اُتاری آنکھیں
پلکیں جھپکائے بِنا دیکھتی ہیں
میری آنکھیں یہ تُمہاری آنکھیں