چاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی
Poet: Naveed Zia Balouch By: Naveed Zia Baloch, Faisalabadچاند دیکھا نہ چاندنی دیکھی
بس ترے بعد یہ کمی دیکھی
کب کوئی اور ہمسفر ڈھونڈا
کب کوئی راہ دوسری دیکھی
رات وہ خواب سے نکل آیا
میں نے کمرے میں روشنی دیکھی
دیکھ کر اس کو جی اٹھی آنکھیں
میری آنکھوں نے زندگی دیکھی
میں نے آنکھوں پہ انحصار کیا
میں نے صحرا میں جل پری دیکھی
اس نے کیا جانے مجھ میں کیا دیکھا
میں نے تو اس کی سادگی دیکھی
آج اپنے ہی آئنے میں ضیاء
اور ہی شکل اجنبی دیکھی
More General Poetry







