نیند سے خالی راتیں سہتا ہوں
چاند سے ساری باتیں کہتا ہوں
رات بھر تیرا درد جگاتا ہوں
صبح، غم روزگار سہتا ہوں
یادوں کی بارش اور بھیگے جذبے
میں تیری "امید" میں بہتا ہوں
کیا خبر ستارے کیوں مدھم ہیں
میں تیرے خیالوں میں رہتا ہوں
شبنم، خوشبو، بارش سب تیرے نام
اداس لمحے، اجاڑ رتیں، سہتا ہوں
چاندنی رات اور آگ برساتا سورج
اسی دھوپ چھاؤں میں رہتا ہوں