Add Poetry

چاہت کی اذیت رہائی نہ دے گی

Poet: انعم نقوی By: انعم نقوی, Punjab

چاہت کی اذیت رہائی نہ دے گی
کہ بچنےکی راہ بھی دکھائی نہ دےگی

ہنسو آج محفل میں اتنا مرے دل
صدا سسکی کی پھر سنائی نہ دے گی

کسی کو وفا کے نہ قصے سناؤ
زمانے کی عادت بھلائی نہ دے گی

کسی کے بھی کردار کی نہ قسم دو
تمہیں کچھ اجر یہ گوائی نہ دے گی

خموشی کی تلقین منصف نے کی ہے
زباں اب کسی کو دہائی نہ دے گی

جوچاہو وہ پا لو گے سجدوں میں جاکر
تمہیں فیض رب کی خدائی نہ دے گی

اگر غم ملے ہوں جو اپنوں سے بس پھر
تو سبیلِ مرہم سجھائی نہ دے گی

اٹھو کر کے ہمت جیو سر اٹھا کے
بقا آگہی کی تباہی نہ دے گی

ذرا ڈوب کر آنکھوں میں غم کو پرکھو
نظر غم کی ورنہ گہرائی نہ دے گی

چلو پھر سے انعم لکھیں اک حقیقت
کہ چاہت کسی کو رسائی نہ دے گی

Rate it:
Views: 1057
17 Apr, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets