چراغ ہجر جلا کر بھی روشنی نہ ہوئی
Poet: Faisal Sheikh By: Faisal Sheikh, Karachiچراغ ہجر جلا کر بھی روشنی نہ ہوئی
کس پہر چاندنی اُتری کوئی خبر نہ ہوئی
تیرے تصورات کی رنگینیوں کے موسم میں
شب ڈھلی ساتھ تمنا حشر ہوئی
غم فراق اور تنہایوں کا عالم تھا
اِسی تذبذب میں طلوع سحر ہوئی
رخ روشن کی جھلک گمان سے بڑھتے بڑھتے
نگارِ شوق سے اوجِ قمر ہوئی
ہم اہل وفاءمثل زمانہ ہوئے چلے
آہ دل کی نہ کوئی تم پہ اثر ہوئی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad