چشمِ قاتِل کو سرِ بزم یوں حیراں پاکر
Poet: فیصل سعید فیصلؔ By: Faisal Saeed, Karachiچشمِ قاتِل کو سرِ بزم یوں حیراں پاکر
دل پَرِیشاں رہا قاتِل کو پَرِیشاں پا کر
ڈھونڈیے گا تو نہ مل پائے گا مثلِ عَنْقا
سوزِ دل ساز ہوا سِینَۂِ سوزاں پاکر
حَشْر پر اس نے اٹھا رکھی ہے خود سوزیِ دل
قَیس ناشاد ہے یوں زِیسْت کو آساں پاکر
دِل نے وہ شور بَپا کُنْجِ شبِ ہائے قَفَس
نَوحَہ گَر چپ نہ رہا گورِ غَرِیباں پا کر
دامَنِ دَشْت سے اٹھتا ہے فُسُوں کا چرچا
عِشْق مَشْہُور ہوا چاک گِریباں پاکر
حُسنِ جاں سوز کے آنے کا گُماں ہوتا ہے
رُوح بے چین ہے تُرْبَت پہ چَراغاں پا کر
اسمِ شبیر رہا اپنا وظیفہ فیصلؔ
جی مچلتا ہے مرا تیغ کو عُرْیاں پاکر
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad