چلو اس شب کی سحر ڈهونڈیں

Poet: سیده سعدیه عنبر جیلانی By: سیده سعدیه عنبر جیلانی, فیصل آباد, پنجاب, پاکستان

چلو اس شب کی سحر ڈھونڈیں
خوابوں کی، تعبیروں کی ٹھہر ڈھونڈیں

بے ربط خواہشوں کو ربط میں لا کر
ادھوری باتوں کی بہر ڈھونڈیں

مقبول بنا دے جو ہر دعا کو
آؤ مل کے وہ اثر ڈھونڈیں

سیراب کر دے ویرانی دل کو
محبت کی ایسی کوئی نہر ڈھونڈیں

محبت کے سرخروہ ہونے تک
وفا کے عنبر شجر ڈھونڈیں
 

Rate it:
Views: 443
21 Feb, 2016