Add Poetry

چلو چلتے ہیں ان کی بزم میں تنہائیاں لے کر

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

چلو چلتے ہیں ان کی بزم میں تنہائیاں لے کر
اداس آنکھوں میں پنہاں درد کی پرچھائیاں لے کر

تمہیں دنیا میں اپنی سرُخروئی کی مبارک ہو
چلے جائیں گے اپنے ساتھ وہ رسوائیاں لے کر

سجائی تم نے جب بزمِ طرب اغیار کی خاطر
چلے آۓ ہم اپنے درد کی گہرائیاں لے کر

میں اس کی کج ادائی کا کفن اوڑھے ملی اس کو
وہ جب آیا مرے گھر پیار کی شہنائیاں لے کر

نہ اپنے گھر کا کوئی راستہ تک یاد تھا اس کو
میں جس کی منتظر تھی وصل کی زیبائیاں لے کر

چھوُا سورج نے اپنے ہاتھ سے جب صبح کا چہرہ
صبح جاگی بڑے ہی ناز سے انگڑائیاں لے کر

شعورِ زندگی جن کو نہ تھا وہ راج کرتے ہیں
رہے خالی کے خالی ہم مگر دانائیاں لے کر

مری لختِ جگر تجھ بن ادھوری زیست تھی میری
تو آئی زیست میں میری نئی رعنائیاں لے کر

کیا ہے طے سفر کانٹوں بھرا عذراؔ مشقت سے
ملی ہے زندگی مجھ کو بڑی کٹھنائیاں لے کر

Rate it:
Views: 725
30 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets