Add Poetry

چلے آؤ در کھول رکھا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

جب چاہو چلے آؤ در کھول رکھا ہے
مہمان بن کے آؤ گھر کھول رکھا ہے

دو چار گھڑی ٹھرو یا مدتیں بتاؤ
اپنے مکان کا در کھول رکھا ہے

جس در سے بھی آؤ گے راستہ ملے گا
در چاہنے والوں نے ہر کھول رکھا ہے

تمہیں کوئی یہاں آنے سے نہ روک سکے گا
خود آ کے دیکھو شہر کا در کھول رکھا ہے

عظمٰی دیار غیر کا بھی آسرا رہا ہے
چاہو تو چلے جاؤ سفر کھول رکھا ہے

Rate it:
Views: 441
28 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets