Add Poetry

چل چھوڑ لکھ اپنی غزل چل اپنی راہ پھر اداس

Poet: ہارون الرشید اداس By: Haroon Ur Rasheed uDas, Muzaffarabadak

میں کبھی خود کو وقت کے ہاتھوں رسوا نہیں کرتا
جسے چلنا نہ ہو ساتھ میرے میں اسے گمراہ نہیں کرتا

آہ تو چھوڑ جائے گا مجھے تو مر جاوں گا میں
گیا وہ جب تو جانا کہ محض تھی باتیں کوئی نہیں مرتا

فنا کر لینا محبت میں اور نام وفا پر وعدوں کے دعوے
فقط اک شرط ہے محبت کی مگر پوری کوئی نہیں کرتا

دیکھا جو خواب اس نے کہ مرچکے ہیں ہم اب
زندگی تو ہے دلوں میں رہنا بھلا شاعر کب مرتا

روکے مجھے رکتا نہیں میں کبھی روکنے سے
خوف ہو بھلا جو چاہوں وہی میں کر گزرتا

دلوں کو جوڑ جوڑ کر تھک سا گیا ہوں میں
کوئی جو سمجھ لے مجھے بھی کوئی پرواہ نہیں کرتا

چل چھوڑ لکھ اپنی غزل چل اپنی راہ پھر اداس
یہاں زندہ لوگوں کو سوا درد کہ کچھ نہیں ملتا

Rate it:
Views: 694
14 Feb, 2019
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets