چمک آنکھوں میں عارضی تھی وہ

Poet: UA By: UA, Lahore

چمک آنکھوں میں عارضی تھی وہ
ہنسی ہونٹوں پہ نام کی تھی وہ

حقیقت ہم جسے سمجھتے تھے
حقیقت میں کبھی نہیں تھی وہ

جنوں ہوتا تو کب ٹھہرتے ہم
محبت تھی یا دل لگی تھی وہ

تماشہ تھا زمانے کے لئے اک
عشق تھا کہ دیوانگی تھی وہ

ہمیں عظمٰی فقط انکی خبر تھی
ہماری آگہی ہرگز نہ تھی وہ

Rate it:
Views: 460
19 Sep, 2014