Add Poetry

چند منتخب اشعار

Poet: Syed Nadeem ul Hassan Nadeem By: UZMA AHMAD, Lahore

ہم نے وہ لفظ شعر کی زینت بنا دیا
جِس کو زباں پہ لا نہ سکے تھے حجاب میں
------------------------------------------
میرا وجود پیکرِ اَخلاص تھا ندیم
رکھا ہے پِھر بھی وقت نے مجھ کو عتاب میں
------------------------------------------
اس کا قبضہ ہے میرے دِل پہ ندیم
اپنی چیزیں بھی اب پرائی ہیں
------------------------------------------
میں تو اپنی ہمّت سے بچ نِکلا ہوں
ورنہ اس کے زخم تو خاصے گہرے تھے
------------------------------------------
زیست کرنا سیکھا گیا ہے کوئی
دِل میں چپکے سے آگیا ہے کوئی
------------------------------------------
جو میرا ہو کے بھی نہ میرا تھا
اس کو اپنا بنا گیا ہے کوئی
------------------------------------------
جب بھی منزل کی راہ لی میں نے
میرے رستے میں آگیا ہے کوئی
------------------------------------------
ظلم و ستم کی یہ بھی ہھ اِک انتہا کہ آپ
ترکِ تعلقات پہ بھی ہاں نہ کر سکے
------------------------------------------
جنوں کی راہ میں ناکامیوں کا ہم کو غم کیوں ہو
جو اہلِ دِل ہیں ان کو شکوہءِ اہلِ ستم کیوں ہو
------------------------------------------
میں ابھی تک ہوں اِس لئے زندہ
آپ کا انتظار باقی ہے
------------------------------------------
پا کر بھی اس کو پا نہ سکا آج تک ندیم
وابستہ جِس سے ہے میرے شعر و سخن کی بات
------------------------------------------
بانٹا ہے اِس طرح ہمیں تقدیر نے ندیم
اپنائیں گے کِسی کو جئیں گے کِسی کے ساتھ
------------------------------------------
 
Rate it:
Views: 1302
25 Jun, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets