Add Poetry

چوہے

Poet: By: kanwalnaveed, Karachi

نظر دیکھ کر حیران ہے
عجب سا یہ جہان ہے
ہر مخلوق کا الگ رنگ ہے
اپنی اپنی فطرت سنگ ہے
تم چوہے دیکھو غور سے
عاری ہیں یہ زور سے
مگر کیسا ناچ نچاتے ہیں
نانی کی یاد دلاتے ہیں
گھروں میں گھر بناتے ہیں
خود کو پھر چھپاتے ہیں
جو ملتا ہے کھا جاتے ہیں
یوں پیٹ کی آگ بجھاتےہیں
کھانے کے پیچھے لڑتے ہیں
مرنے سے بہت ڈرتے ہیں
جان پر بنے تو جان بچاتا ہے
چوہا چوہے کو کھا جاتا ہے
کچھ ملے تو ادھم مچاتے ہیں
موت کو پھر بھول جاتے ہیں
غور کرو یہ کیسے ہیں
کیا نہیں یہ ہم جیسے ہیں
کچھ ہم میں ان میں فرق تو ہو
تفکر میں یہ زہین غرق تو ہو
فقط نفس کے پیچھے جائیں گئے
تو ہم بھی چوہے کہلائیں گئے
 

Rate it:
Views: 495
11 Dec, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets