Add Poetry

چھوٹی دنیا انسان پر ظلم کےخلاف بول رھی ھے

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

چھوٹی دنیا انسان پر ظلم کےخلاف بول رھی ھے
مگر اسلامی دنیا کی حالت نہیں بدل رھی ھے

یہ تصنع یہ منافقت اور یہ پردہ داری
سچ کے نقیبوں کو کچل رھی ھے

کبھی کسی وقت ھمیں آزما کے تو دیکھو
زندگی اسی انتظار میں چل رھی ھے

بہتر ھے وہ زنندگی جو کسی کے کام آ جائے
ورنہ اجل تو اسے اپنی طرف دھکیل رھی ھے

کسی کو خوشیاں دے دو اور کسی کو مسکراہٹیں
چند ساعتوں میں روح جسم سے نکل رھی ھے

اے اھل وفا اپنے جیون سے انصاف کر جاؤ
ورنہ اجل دبوچنے کے لیے پر تول رھی ھے

آج پھر بجائے خرد کے ابراھیم کا عشق چاھیے
اس لئیے کہ ھر گھر میں آتش نمرود جل رھی ھے

سکوت شام بڑے طوفاں کا پیش خیمہ ھے
اگرچہ ھوائے شوق سکون سے چل رھی ھے

اس دور میں نفسہ نفسی کا یہ عا لم ھے حسن
انا کی مستی میں دلوں سے رغبت بھول رھی ھے

Rate it:
Views: 538
06 Aug, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets