کاش

Poet: Zamir By: Zamir, Swabi

کاش میں اُڑتا بادل ہوتا
دُور فلک پہ تنہا تنہا
آوارہ سا پھرتا رہتا
صحرا، دشت سمندر پر
گرجتا اور برستا رہتا
چاند کواپنی اوٹ میں لا کر
دنیا والوں سے چھپا کر
چپکے چپکے باتیں کرتا
جیسے کہ اک پاگل ہوتا
کاش میں اُڑتا بادل ہوتا

Rate it:
Views: 771
04 Jul, 2008