کاش
Poet: محمد یوسف راہی By: محمد یوسف راهی, Karachiکاش میں کوئی پھول ہوتا تو چہکتا مہکتا باغوں میں
کاش میں کوئی خوشبو ہوتا تو بکھرجاتا فضاؤں میں
جب میں انسان ہوکر بھی کسی کے کام نہ آسکا تو پہر
کاش میں کوئی پتہر ہوتا تو کام آجاتا دیواروں میں
کوئی اے سی کے کمرے میں رہے تو کوئی دھوپ میں
کاش میں کوئی درخت ہوتاتو سایہ بانٹتارہگیروں میں
کئی لوگ ترستے ہیں خوشی کے چند لمحوں کو یاروں
کاش میں کوئی وہ لمحہ ہوتا تو بٹ جاتا غمزدوں میں
میں تو انسان ہوں چلتا ہوں پہرتا ہوں زمین پر یاروں
کاش میں کوئی پرندہ ہوتا تو اڑتا پہرتا آسمانوں میں
بیمار ہیں کئی لوگ اور کرتی نہیں اثر دوا بھی کوئی
کاش میں کوئی دوا ہوتا تو شفا بانٹتا بیماروں میں
نہ کسی کی چہت ہوں میں نہ آرزو کسی دل کی
کاش میں کوئی ضرورت ہوتا تو مانگا جاتا دعاؤں میں
نہ دیکھے کوئی میری طرف نہ سنے کوئی میری بات
کاش میں کوئی خبر ہوتا تو پڑھا جاتا اخباروں میں
میں کچھ بھی ہوتا مگر انسان نہ ہوتا اس دور کا رہی
کاش میں کوئی جوتا ہوتا تو پھر پہنا جاتا پاؤں میں






