کبھی اشک ہے کبھی آہ ہ ہے

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 کبھی اشک ہے کبھی آہ ہے مری زیست ایک کراہ ہے
مری صبر و شکر سے دوستی مرا رنج و غم سے نباہ ہے

مجھے پستیوں سے نہ تو ڈرا مجھے بال و پر پہ یقین ہے
میں بلندیوں کا سفیر ہوں مری آسماں پہ نگا ہ ہے

نہیں خوش ہم اپنی خوشی سے دوسرے کی خوشی سے دکھی مگر
ہیں قناعتیں نہ رفاقتیں یہ جہاں اسی میں تباہ ہے

تجھے بھوک ہے نہ پیاس ہے نہ ہی سرد و گرم کی فکر ہے
تو فقیر ہے کہ ملنگ ہے نہ قبا کوئی نہ کلا ہ ہے

مجھے روز حشر کی فکر کیا مجھے پل صراط کا خوف کیا
میں حسن غلا م رسول ہوں مجھے مصطفی کی پناہ ہے

Rate it:
Views: 374
24 Mar, 2012