کبھی تو

Poet: UA By: UA, Lahore

کبھی تو وہ سنے گا میرے دل کی صدائیں بھی
کبھی تو ڈھونڈ لائیں گی اسے میری نگاہیں بھی

کبھی ناکام ہو جائیں کسی کے دل کی صدائیں
کبھی ایسا نہ ہوا رائیگاں ہوں دل کی آہیں بھی

کبھی تو اپنے خوابوں میں ہمیں آزمائیں گے
کبھی تم کو لبھائیں گی ہماری شوخ ادائیں بھی

کبھی ہم تیرے لئے بے قرار رہتے رہے ہیں
کبھی یاد آئیں گی تم کو میرے دل کی پناہیں بھی

کبھی ٹھکرا دیا عظمٰی جسے تم نے بنا پرکھے
کبھی تڑپائیں گی تم کو اسی کے دل کی آہیں بھی

Rate it:
Views: 508
20 Feb, 2009