Add Poetry

کبھی دعا تو کبھی ہم نے التجا کی ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

کبھی دعا تو کبھی ہم نے التجا کی ہے
کسی سے ملنے منت تو بار ہا کی ہے

مسافروں کے ٹھکانے بدل گئے دل سے
مسافروں سے محبت تو انتہا کی ہے

تمام عمر یہ منصب رہا ہے لوگوں میں
کہ بے وفاؤں سے شام و سحر وفا کی ہے

چلے گئے ہیں ترے شہر سے بہ دیدہ ۤءتر
کہ شہر والوں نے ہم جیسوں سے جفا کی ہے

یہ ہجر میرے نصیبوں میں لکھ دیا ہے تو پھر
میں اس پہ خوش ہوں کہ مرضی مرے خدا کی ہے

Rate it:
Views: 203
24 Apr, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets