کبھی فرصت میں یہ تفصیل بتانا مجھ کو
Poet: UA By: UA, Lahoreکبھی فرصت میں یہ تفصیل بتانا مجھ کو
میری طرح سے کبھی تم نے بھی جانا مجھ کو
ٹوٹ کر جس طرح سے میں نے تمہیں چاہا ہے
ٹوٹ کر اس طرح تم نے کبھی چاہا مجھ کو
میری نگاہیں تمہیں ڈھونڈتی ہیں جس طرح سے
ہو کے بےچین کبھی تم نے یوں ڈھونڈا مجھ کو
میں تمہیں جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہوں
تم نے بھی جان کی طرح کبھی رکھا مجھ کو
تمہی دل کا سکون ہو تمہی میری خوشی ہو
اپنے دل کی خوشی ایسے کبھی سمجھا مجھ کو
More General Poetry






