کبھی کبھی تم بہت تنہا کر دیتے ہو
Poet: شفق کاظمی By: Shafaq kazmi, Karachiنا جانے کس غلطی کی سزا تم بار بار دے دیتے ہو
چاہا تو ہم نے تم کو خود سے بھی زیادہ
پھر بھی نا جانے کیوں تم ہر ایک بات پر روٹھ جاتے ہو
تمہاری ہر ایک خواہش کو سر آنکھوں رکھتے رکھتے
آج ہم نے خود کو خود کی ہی نظروں سے گرتا ہوا دیکھا
پھر بھی نا جانے کیوں تم اکثر ہم کو بہت رلا دیتے ہو
جب بھی میں تنہا ہوتی ہوں شفق
تو خود کو اُس کا ہم نوا سمجھتی ہوں
پھر بھی نا جانے کیوں اے ہم نوا
کبھی کبھی تم جدا جدا سے دیکھتے ہو
نا جانے کیوں کبھی کبھی تم ہم کو بہت تنہا کر دیتے ہو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad