کتناحسیں تھا الفت کا آغاز نہ پوچھئیے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamکیسا ہے میرے یار کا انداز نہ پوچھئیے
اس کہ حسن کا ہےکیا راز نہ پوچھئیے
ہماری محبت کا انجام تو اچھا نہیں ہوا
کتنا حسیں تھا الفت کا آغاز نہ پوچھئیے
جب تک سانس ہے وصل کی آس ہے
مجھےاس پہ کتناہےناز نہ پوچھئیے
کسی دل کو جیتنے کا فلسفہ کیا ہے
آپ ہم سےایسےگہرے راز نہ پوچھئیے
اصغر کے دل نے جس کا انتخاب کیا
میرےلیے وہ کتنا ہے ممتاز نہ پوچھئیے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad