کتنی بے قدر سی یہ رفاقت ہے تمہاری
Poet: محمد سبحان By: محمد سبحان , Karachiکتنی بے قدر سی یہ رفاقت ہے تمہاری
اخلاص کی جزبوں میں عداوت ہے تمہاری
پھولو کی نمائش میں یوں بن ٹھن کے چلے ہو
ہم سے کی گلابو نے شکایت ہے تمہاری
اک موج تبسم کا سمندر ہو رواں تم
اک میں ہوں ستم روگ! عنایت ہے تمہاری
جھٹکا کہ یوں ذلفو کو غضب کرتے ہو مجھ پر
ہر ایک ادا میں شوخ قیامت ہے تمہاری
یخ بستہ دسمبر کی کہر راتو کا منظر
ہر سمت خزاں میں یہ شباہت ہے تمہاری
پنجاب کی سردی ہو کراچی کی ہو شامیں
ہر طرح کے موسم میں علامت ہے تمہاری
More Love / Romantic Poetry






