Add Poetry

کرونا کی وباء

Poet: اسد رضا۔۔ By: ASAD, MPK

چشم دید گواہ ہون خود کی حالت زار کا۔۔۔
کہ کوئی پرسان حال نہیں مبتلائے آزار کا۔

بس جھوٹی تسلی کیلیئے آتے ہیں دوست و احباب۔
مگر حقیقی حال کوئی پوچھتا نہیں دل بیمار کا۔

کرونا ! کی اس وباء نے ساری پول کھول دی۔
کوئی قریب آ تا نہیں حق جتانے کو پیار کا۔

ایک اکیلا تن تنہا بند کمرے میں پڑا ہوں۔۔۔
بس اکیلا منہ تک رہا ہوں در و دیوار کا۔۔۔

خدا ! اس عذاب سے ساری امت کو بچائے۔۔۔
کہ نہایت برا اثر ھے اس ظالم کے وار کا۔۔۔

اس چھوت بماری سے خود کو رکھو محفوظ۔۔۔
بس احتیاط صرف احتیاط کہنا ھے تیمہ دار کا۔

میری اس گذارش پر کان دھرو کوئی۔۔۔
کہ آپ چشم دید گواہ ہوں اس مبتلائے آزار کا

Rate it:
Views: 686
17 Jun, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets