کریں سجدہ الفاظ نور ﷺ کو، یہ طریقہ انسان کو آتا نہیں
Poet: muhammad aqeel hazoory By: muhammad aqeel hazoory, karachiنعت نوری ﷺ کہنے کا سلیقہ انسان کو آتا نہیں
 کریں سجدہ الفاظ نور ﷺ کو، یہ طریقہ انسان کو آتا نہیں
 
 لکھی ہے کتاب نور میں جو نعت نور ی ﷺ خود نور نے
 ایسی نعت پر نور ﷺ لکھنا انسان کو آتا نہیں
 
 لکھی ہے جس نور ﷺ پر نعت نوریﷺ ِ خود نور نے
 اس نور ﷺ پر لکھنا انسان کو آتا نہیں
 
 پاتے ہیں جس نور ﷺ کے تلووں سے نور ارض و سما
 اس سر چشمہء نور ﷺ پر لکھنا انسان کو آتا نہیں
 
 ہو گا پر نو ر ﷺ محشر ، جس کے رخ پرنور ﷺ سے
 اس نور شفاعت ﷺ پر لکھنا انسان کو آتا نہیں
 
 سجائی ہے جیسی بزم نوری نور نے اپنے نور ﷺ کے لیے
 ایسی بزم نوری سجانا انسان کو آتا نہیں
 
 ادراک سے بالا ہیں۔ نور ﷺ سے نور کی باتیں
 اس راز نوری کو پانا حضوری انسان کو آتا نہیں
 
  
More General Poetry






