کریں گے وہ حقیقت کو قبول آہستہ آہستہ
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UKکریں گے وہ حقیقت کو قبول آہستہ آہستہ
سمجھ جایںٔ گے اُلفت کے اصوُل آہستہ آہستہ
ہرے ساون کی ہر اِک بوُند گویا دِل پہ گِرتی ہے
کِھلا جاتا ہے میرے دِل کا پھوُل آہستہ آہستہ
ابھی بھاتی ہے تجھ کو رونقِ دنیا بہت لیکن
لگے گا تجھ کو بھی سب کچھ فضوُل آہستہ آہستہ
کہاں پہلی نظر میں ہم نے اپنے دِل کو ہارا تھا
ہویٔ تھی ہم سے بھی چاہت کی بھوُل آہستہ آہستہ
ابھی تازہ محبت ہے ذرا باسی تو ہونے دے
لگیں گے پھوُل بھی تجھ کو ببوُل آہستہ آہستہ
نیا ہے شہر میں ، اُس کو ہوا دُنیا کی لگنے دو
بدل جایںٔ گے سب اُس کے اصوُل آہستہ آہستہ
میں اکثر سو چتی رہتی ہوں میرے شیشۂ دِل پر
نہ جم جاۓ کہیں لمحوں کی دھوُل آہستہ آہستہ
More Love / Romantic Poetry
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے روٹھ جانے کی ہی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
Bina
من میں تمھیں بسا کے من میں تمھیں بسا کے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
Bina






