کسی طور اپنا بنایا تو ہوتا
Poet: By: AB shahzad, Mailsiکسی طور اپنا بنایا تو ہوتا
مجھے حال اپنا سنایا تو ہوتا
میں قربان کر دیتا پھر زیست اپنی
کبھی تو مجھے آزمایا تو ہوتا
ترے پاس میں بھاگ کر آتا جاناں
کبھی پیار سے ہی بلایا تو ہوتا
ترے آنچل سے رہا دور ہی میں
مجھے پاس اپنے بیٹھایا تو ہوتا
محبت میں کمی نہ آتی کبھی پھر
ادھر سے ادھر ہی گھمایا تو ہوتا
نہیں دیتا غربت میں تو ساتھ کوئی
کبھی تم نے پیسہ کمایا تو ہوتا
کئی بار پوچھا ہے شہزاد تم سے
محبت میں سر کو ہلایا تو ہوتا
More General Poetry






