قصے کہانیاں سناتے ہو
تم کس کا دل بہلاتے ہو
چپکے چپکے آہستہ سے
دھیرے دھیرے ہولے سے
تم کس کی آنکھوں میں آخر
سندر خواب سجاتے ہو
کس کا دل بہلاتے ہو
تم کیا جانو دل کی نگری
کیونکر نہ آباد ہوئی
تم کیا جانو من کی نگری
کیسے کیسے ناشاد ہوئی
دل کے سونے آنگن میں
کیا پھول اور پات سجاتے ہو
رنگ اور خوشبو سے کیونکر
من آنگن کو مہکاتے ہو
قصے کہانیاں سناتے ہو
تم کس کا دل بہلاتے ہو