کشف ہے یا کرامت ہے

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

‏کشف ہے یا کرامت ہے
درد عشق کی علامت ہے
توڑ دے دنیا تعلق تو کیا
اس سے تعلق سلامت ہے
آتش بے رنگ میں جلنا ہے
جینا بھی کیا قیامت ہے
سوز دل بڑی عنایت ہے
چشم نم بڑی سعادت ہے
ذکر خدا مقوی القلب ہے
نام محمد میں حلاوت ہے
 

Rate it:
Views: 534
08 Oct, 2013