جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
شبنم کے موتیوں سے شعلے نکل رہے ہیں
اِس وادیءِ حسیں کے سب پھول جل رہے ہیں
جس سمت میں بھی دیکھو سب کچھ سُلگ رہا ہے
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
وادی کے باغ سارے خوں رنگ ہو گئے ہیں
دنیا کے سارے ظالم اِک سنگ ہو گئے ہیں
چشموں کے سارے جھرنے کیوں خوں اُگل رہے ہیں
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
کتنے حسین بچے ٹینکوں سے کٹ گئے ہیں
وادی کےسارے میداں لاشوں سے اَٹ گئے ہیں
جسموں سے کتنی روحیں آزاد ہو گئی ہیں
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
برفانی چوٹیاں بھی خوں میں چھُپی ہوئی ہیں
شہروں کی ساری سڑ کیں خوں سے دھُلی ہوئی ہیں
نیلم کا نیلا پانی کیوں سرخ ہو گیا ہے
کشمیر پو چھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
ماں اور بیٹیوں کی عزت پکارتی ہے
کشمیریوں کے خوں کی عظمت پکارتی ہے
بہنوں کے سر کی چادر کیوں کھینچی جا رہی ہے
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
کوئی تو ہو جہاں میں جو ظلم کو مٹائے
ظالم کا ہاتھ توڑے مظلوم کو بچائے
کشمیر کا مسلماں کیوں ظلم سہہ رہا ہے
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
ساتھی جو تھے ہمارے کیا ڈر گئے ہیں یارو
اہلِ ضمیر سارے کیا مر گئے ہیں یارو
انسانیت کہاں ہے انسانو کچھ تو بولو
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
آؤ خدا کے آگے ہم اپنا سرجھکائیں
اٹھو جہاد سے ہم کشمیر کو بچائیں
جنت میں کفر ظالم کیوں تن کے رہ رہا ہے
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
جذبہ شہادتوں کا ہر دل میں موجزن ہے
پیشِ نظر ہمارے آزادی ءِ وطن ہے
یہ سر ہمارا لوگو کیا خَم ہوا کسی سے
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
آزادی ءِ وطن ہے اسلام ہی کی خاطر
اور زندگی ہے اپنی اِس کام ہی کی خاطر
کتنے سپوت میرے قربان ہو گئے ہیں
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
کوئی تو ظلمتوں میں روشن کرے دیوں کو
امید کی کرن سے گرمائےجو دلوں کو
اے قوم ابنِ قاسم تیرے کدھر گئے ہیں
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے
کلیوں کی ساری شوخی برہم سی ہو گئی ہے
چندا کی چاندنی بھی مدھم سی ہو گئی ہے
تارے فلک کے سارے روپوش ہو گئے ہیں
کشمیر پوچھتا ہے کشمیر کہہ رہا ہے
جنت کی اِس جبیں سے کیوں خون بہہ رہا ہے