Add Poetry

کل میں فنا ہو کر حیات پائے عشق ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

کل میں فنا ہو کر حیات پائے عشق ہے
تکمیلِ خلق ذات انتہائے عشق ہے

خیراتِ عشق حق کا خوگر ہے جو یہاں
ہے بادشاہِ عشق جو گدائے عشق ہے

خواب کی بیداریاں، بیداری کا خمار
خوب تر سے خوب یہ ادائے عشق ہے

صدائے کن فکاں، تخلیق انس و جاں
تخلیقِ دو جہان معجزائے عشق ہے

راہِ وفا کے نام لیوا یوں تو بہت ہیں
حیات جاودان فقط پائے عشق ہے

وہ نفس کے ہاتھوں کبھی مغلوب نہ ہوا
باقی ہے اسکا عشق جو فنائے عشق ہے

خیرالبشر کی ذات کے انوار کا صدقہ
آغاز و ابتدا ہے یہ بِنائے عشق ہے

محبوب کے جلوے میں اپنی ذات سمو کے
عاشق بنے محبوب تقاضائے عشق ہے

عظمٰی کمالِ عشق کے خوگر کو چاہئیے
کرے خود پہ آشکار کیا بقائے عشق ہے

Rate it:
Views: 648
04 Apr, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets