کنارہ کرلوں
Poet: UA By: UA, Lahoreآج کا دن تیری یادوں کو سہارا کر لوں
 اور دنیا کے جھمیلوں سے کنارہ کرلوں
 
 اک جگہ بیٹھی رہوں تم کو سوچتی جاؤں
 سارا دن بس انہی سوچوں پہ گزارہ کرلوں
 
 ساری دنیا سے بہت دور بہت دور کہیں
 بزم کو چھوڑ کے اک رزم کا یارا کرلوں
 
 عمر بھر جس کے ساتھ جینے کی تمنا ہے
 ایک دن اس کے لئے جینا گوارہ کر لوں
 
 کار دنیا مجھے گر میرے لئے جینے دیں
 ایسا ہو جائے تو دنیا سے کنارا کر لوں
More General Poetry






