Add Poetry

کوئی بھی یہاں سچا مسلمان نہیں ہے

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

کوئی بھی یہاں سچا مسلمان نہیں ہے
انسان بھی اس دؤر کا انسان نہیں ہے

ہر دل میں جو ہے بغض و عداوت کا بسیرا
کامل یوں کسی شخص کا ایمان نہیں ہے

یا تو یہ فلک پھاڑ کے آتے ہیں درندے
یا پھر کسی سرحد پہ ہی دربان نہیں ہے

بس میرے اثاثوں میں کمی کوئی نہ آۓ
انسان کا مرنا کوئی نقصان نہیں ہے

کر دیتا ہے گمراہ یہ اوقات سے بڑھنا
افسوس کسی انس کو یہ دھیان نہیں ہے

تو مجھ سے بچھڑ جاۓ تو مر جاؤں گا کیونکر
تو میری محبت ہے مری جان نہیں ہے

ہر موڑ پہ جو مجھ کو نۓ زخم ملے ہیں
یوں مجھ کو رہی اپنوں کی پہچان نہیں ہے

دشمن کے محلے میں یوں پھرنا نہیں اچھا
بیشک تو یہاں بےسر و سامان نہیں ہے

بہتر ہے کہ باقرؔ تو کبھی جاں سے گزر جا
اب دور تلک وصل کا امکان نہیں ہے

Rate it:
Views: 323
03 Feb, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets