کوئی بے نام سا جذبہ ۔۔۔
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی بے نام سا جذبہ میرے دل میں ابھرتا ہے
کسی ان دیکھی خواہش کو یہ میرا دل مچلتا ہے
نہ جانے کون ہے جو روح کو بے چین رکھتا ہے
نہ جانے کس کا چہرہ ہے نگاہوں میں اترتا ہے
کہ جس کے عکس رنگیں سے یہ میرا چہرہء سادہ
کھلتا ہے، دمکتا ہے، چمکتا ہے، سنورتا ہے
میری صدیوں کی پیاسی روح جل تھل ہونے لگتی ہے
وہ جب صحرا میں سیرابوں کی مانند آ نکلتا ہے
کوئی بے نام سا جذبہ میرے دل میں ابھرتا ہے
کسی ان دیکھی خواہش کو یہ میرا دل مچلتا ہے
More General Poetry







