کوئی ہمیں ملا نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreدل کے قریب تھے سبھی دل کا مکیں ملا نہیں
حسین تھے سبھی مگر کوئی ہمیں ملا نہیں
ہمیں تلاش گل نے سدا اضطراب میں رکھا
خاردار راستوں میں کوئی گل کہیں ملا نہیں
یوں تو نگاہوں کو کئی منظر نظر آتے رہے
نظر میں جو سما جائے منظر حسیں ملا نہیں
یوں تو ہمارے ساتھ بڑے راز داں رہے مگر
جو دل سے دل کا ساتھ دے وہ ہم نشیں ملا نہیں
عظمٰی تیرے گلشن کی خیر ہو دعا کرو
نصیب چمن کوئی باغباں کہیں ملا نہیں
More General Poetry







