Add Poetry

کوئ سردار قافلہ ہی نھیں

Poet: Falul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow (India)

عرصہ سے ان سے رابطہ ہی نہیں
پیار کا کوئ سلسلہ ہی نہیں

راہ طے ہے نہ وقت و رخت سفر
کوئ سردار قا فلہ ہی نہیں

ان سے ٹکرا کے پاش پاش ہے دل
یہ بھی کیا کوئ حادثہ ہی نہیں

رات دن تجھ کو سوچنے کے سوا
اب مرا کوئ مشغلہ ہی نہیں

جاؤں ان کی گلی سے گھر اپنے
دوسرا کو ئ راستہ ہی نہیں

پیار ہی ہے نہ اتحاد ہے اب
پہلا سا وہ معا شرہ ہی نہیں

جشن آزادی کیا منائیں حسن
اب کوئ جوش و ولولہ ہی نہیں

Rate it:
Views: 460
11 Jun, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets