کوب کیا آپ نے حساب مرحبا
Poet: UA By: UA, Lahoreکوب کیا آپ نے حساب مرحبا
 کر دیا مجھے ہی لاجواب مرحبا
 
 یہ آپ کی نگاہِ کرم کا کمال ہے
 گناہ کی جگہ مِل گیا ثواب مرحبا
 
 اور دوبالا ہوا جلوہ جمالِ یار کا
 رخ پہ کیا اس نے جو نقاب مرحبا
 
 کس ادا کا تذکرہ کِس طور کیجئے
 سادگی، معصومیت، حجاب مرحبا
 
 تعبیر جسکی آپ کو مطلوب ہے جناب
 میں نے بھی دیکھا ہے وہ خواب مرحبا
 
 جرمِ وفا کی جو ہے سزا آپ دیجئے
 دِل و جان سے قبول ہے جناب مرحبا
 
 کانٹوں کی شاہراہ پہ چلتے ہوئے عظمٰی
 دامن میں آ گِرا میرے گلاب مرحبا
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 