کون بولے گا
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiجس کی ہمت ہے وہ ہی بولے گا
جس کو ہونا ہے ساتھ ہو لے گا
آج ہرگز نہ میں رہوں گا چپ
میں نہ بولا تو کون بولے گا
سب کو معلوم ہے کیا ہو گا
دار پر ہو گا جو بھی بولے گا
سب کے ہونٹوں پہ پڑ گئے تالے
میں نہ کھولوں تو کون کھولے گا
رکھ کے سر اپنی ماں کے شانوں پر
ایک بیٹا بھی آج رولے گا
لوگ چاہے یہاں نہیں بولیں
پر یہ بہتا لہو تو بولے گا
میری نسلوں میں تو بتا کب تک
فرقہ بندی کا زہر گھولے گا
آج بھی جو تو چپ رہا ارشیؔ
پھر کوئی بھی زباں نہ کھولے گا
More General Poetry






