Add Poetry

کویٔ رشتہ بھی زمانے میں نہیں ماں جیسا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کویٔ رشتہ بھی زمانے میں نہیں ماں جیسا
غیر مشروط ہے پیار اُس کا بھی یزداں جیسا

میں وہی ، درد وہی ، نالہ و فریاد وہی
دِل کا پھر حال وہی ، شامِ غریباں جیسا

کاش ویرانی مرِی ہوتی مجھی تک محدوُد
گھر بھی اب لگنے لگا میرا ، بیاباں جیسا

اب تو یہ حالِ جنوں ہے کہ جسے بھی دیکھا
اُس کا چہرہ ہی لگا صوُرتِ جاناں جیسا

دِل کی دنیا ہی بدل دیتا ہے اِک لمحے میں
کویٔ پیماں بھی نہیں پیار کے پیماں جیسا

چاہتوں میں کویٔ احسان نہیں ہوتا ہے
اُس نے چاہا بھی تو انداز تھا احساں جیسا

بات کرتا ہے بظاہر وہ بڑی نرمی سے
اُس کا لہجہ ہے مگر شاہوں کے فرماں جیسا

Rate it:
Views: 556
02 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets