کچھ آوازیں
Poet: عبدالقدیر شاد By: عبدالقدیر شاد, Plandri Azad Kashmirکچھ آوازیں کانوں کو صحت دیتی ہیں
کچھ آوازوں سے سماعت بوڑھی نہیں ہوتی
مرنے والے کے ساتھ کب مرتی ہے محبت
جیتے جی بھی چھوڑ دے تو چاہت بوڑھی نہیں ہوتی
تیری آنکھوں کی دید کو ترس گیا ہے دل
اک عمر سے جوان ہے یہ شدت بوڑھی نہیں ہوتی
بچوں کی محبت میں لگی رہتی ہے رات دن
ماں کے روپ میں ہے جو عورت بوڑھی نہیں ہوتی
بڑھاپا لالچ کو اور بڑھا دیتا ہے شاد
انسان بوڑھا ہوتا ہے ضرورت بوڑھی نہیں ہوتی
More Love / Romantic Poetry






