Add Poetry

کچھ اپنی زند گی پہ بھی مجھ کو ملال ہے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

کچھ اپنی زند گی پہ بھی مجھ کو ملال ہے
کچھ ان غم ہے جینا بھی جن کو محال ہے

آئے گا کیسے ملک میں کوئی بھی انقلاب
مفلس عوام مست ہیں جیسا بھی حال ہے

اوروں کے واسطے تو بچھاتا رہا سدا
خود جس میں قید ہو گیا تیرا ہی جال ہے

ان شاعرانہ باتوں سے جیتوں میں کیسے دل
لوگوں کو تو عزیز تر دنیا کا مال ہے

اب زندگی میں الجھنیں لاکھوں سہی مگر
آتا تو مجھ کو آج بھی تیرا خیال ہے

ملزم کو ہر سزا سے وہ آخر بچا گیا
اپنی دلیل پر اسے حاصل کمال ہے

آپس میں لڑ رہیں ہیں یوں مدت سے ہم یہاں
کچھ تو سمجھ اے دوست یہ دشمن کی چال ہے

شہرت و علم و حسن و دولت پہ ناز کیوں
زاہد ہر اک عروج کو آخر زوال ہے

Rate it:
Views: 509
15 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets