کچھ ایسے دل میں تمہارا خیال آتا ہے
Poet: Nabeel Ahmad Nabeel By: Uzma Ahmad, Lahoreکچھ ایسے دل میں تمہارا خیال آتا ہے
کہ جیسے دشت میں تنہا غزال آتا ہے
کمال یہ بھی ہے اس حسن بےمثال میں دوست
جہاں بھی جائے وہ منظر اجال آتا ہے
مہکنے لگتے ہیں خوشبو سے سب گلی کوچے
کہ جب بھی شہر میں وہ بے مثال آتا ہے
ہمارے دل کے در و بام جگمگانے لگے
کچھ ایسا لگتا ہے وہ مہ جمال آتا ہے
پھر اس کے بعد اندھیرے کہیں نہیں رہتے
کہ جب بھی تیرہ شبی پر زوال آتا ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad