کچھ خواب اٹھائے پھرتے ہیں
Poet: Poet:Muhammad Afzal Hazarvi By: Poet:Muhammad Afzal Hazarvi, Karachiکچھ خواب اٹھائے پھرتے ہیں
امید لگائے پھرتے ہیں
ہم خود داری کی چادر میں
دکھ درد چھپائے پھرتے ہیں
احساس ندامت کچھ تو ہوا
نظریں وہ جھکائے پھرتے ہیں
یادیں ہیں میرے تعاقب میں
اب تک کچھ سائے پھرتے ہیں
افضل ہم اپنی پلکوں میں
تارے سے چھپائے پھرتے ہیں
More General Poetry






