Add Poetry

کچھ دیر ٹھہر جاؤ:٢

Poet: UA By: UA, Lahore

اس وقت کو ٹھہراؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ
ابھی آرزو جواں ہے
ابھی زندگی رواں ہے
یہ وقت نہ گنواؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

جو بات ادھوری ہے
اور کہنا ضروری ہے
وہ بات تو سَن جاؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

خوشبو سے مِل رہے ہیں
سب پھَول کھِل رہے ہیں
تَم بھی تو مَسکراؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

ابھی جام ہے ساقی ہے
ابھی چاندنی باقی ہے
دیکھو ابھی نہ جاؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

جھرنوں میں روانی ہے
کھِلی رات کی رانی ہے
کوئی گیت گَنگَناؤ
کچھ دیر ٹہھر جاؤ

جھرنوں میں راگنی ہے
ہر سمت روشنی ہے
فطرت کے اشاروں سے
رنگین نظاروں سے
آ جاؤ حظ آٹھاؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

کوئل کی پَکار سا
جھرنوں کی جھنکار سا
کوئی گیت گَنگَناؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

تَم ساتھ ہو ہمارے
ہم ساتھ ہیں تمہارے
اس وقت کو ٹھہراؤ
کچھ دیر ٹھہر جاؤ

 

Rate it:
Views: 556
04 Dec, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets