کچھ رعنائیاں زندہ ہیں تیری یاد کے ساتھ
Poet: jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiکچھ رعنائیاں زندہ ہیں تیری یاد کے ساتھ
کچھ تنہایاں زندہ ہیں تیرے یاد کے ساتھ
یہ نہ سمجھنا بھلا چکے ہم تجھے قصہ ماضی کیطرح
کچھ بے وفائیاں زندہ ہیں تیری یاد کے ساتھ
آتی ہیں جب یاد تیری بے رخی کی باتیں
کچھ پرچھائیاں زندہ ہیں تیری یاد کے ساتھ
دنیا نے بھلا دیا تیرے فسانے کو لیکن
کچھ رسوائیاں زندہ ہیں تیری یاد کے ساتھ
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






