Add Poetry

کچھ شجر سایہ ہی دیتے ھیں نہ پھل دیتے ھیں

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

ریگزاروں کے مسافر کو بھی چھل دیتے ہیں
کچھ شجر سایہ ہی د یتے ہیں نہ پھل دیتے ہیں

لے کے اک عزم مصمم جو بڑھاتے ہیں قدم
رخ بھی حالات کا وہ لوگ بدل د یتے ہیں

ان کو نا واقف آداب چمن ہی کہئے
کھلنے سے پہلے جو کلیوں کو مسل دیتے ہیں

حال دل اپنا بیاں کیسے کریں کس سے کریں
دیکھ کر آتا ہمیں آپ تو چل د یتے ہیں

ان کی الفت کو بھلا کیسے بھلا دے د نیا
تحفئہ عشق میں جو تاج محل د یتے ہیں

خواب رنگیں تو فقط خواب ہے مفلس کے لئے
اپنے ارماں جو جوانی میں کچل د یتے ہیں

خود پہن لیتے ہیں پیرا ہن معنی اشعار
ہم حسن لفظوں کو بس رنگ غزل د یتے ہیں

Rate it:
Views: 457
05 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets