کچھ عاشقی کا روگ ہے، دیوانہ پن بھی ہے
Poet: Anwar Kazimi By: Anwar Kazimi, mississauga, Canadaکچھ عاشقی کا روگ ہے ، دیوانہ پن بھی ہے
اور انہی مستیوں میں مرِا دل مگنَ بھی ہے
میری گلی سے رُوٹھ کر وہ چاند بھی گیا
میرے شہر میں اِن دنوں سورج گرہن بھی ہے
پھرتی ہے لے کے دیدہء تر ساحلوں پہ شام
رو تی تمہاری یاد میں صبحِ چمن بھی ہے
کیا بنتا میری شیر یں کا فرہاد کے بغیر
صد شکر اُسکے شہر میں اک کو ہ کن بھی ہے
ماں کی دعا جو پیار کی لوری سے کم نہ تھی
سر پر ہمارے آج تک سایہ فگن بھی ہے
انور جی آپ کو ہے محض بو لنے کا مرض
دیکھا کر یں کہ بات میں کو ئی وزن بھی ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad